چاکلیٹ کا عالمی دن
آج (7 جولائی 2020)چاکلیٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں چاکلیٹ کو بطور میٹھا خوشی کے مواقع پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اب تو ہمارے ہاں بھی شادی بیاہ کی تقریب میں چاکلیٹ کےاستعمال کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے۔چاکلیٹس کو مختلف ڈیزرٹس میں بنا کربھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ بسکٹس اور ویفرزمیں ملا کراسے کھانا پسند کرتے ہیں اور بعض خشک میوہ جات اور خوش ذائقہ کھٹے میٹھے پھلوں کے ساتھ پسند کرتے ہیں۔ میری طرح چاکلیٹ کے شوقین افراد انواع و اقسام کے طریقوں سے ملی چاکلیٹ کے ساتھ ساتھ اسے یوں ہی کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔ چاکلیٹ میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے دانتوں کی خرابی اورموٹاپے جیسی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس لیے اس کے غلط اور کثیر استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔چاکلیٹ کا صحیح اور بہتر استعمال ہماری صحت کے لیے مفید بھی ہے۔تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کو دماغ کے لیے بہترمانا جاتا ہے۔ اسے تقویت بخش اور اینٹی ڈیپریسنٹ بھی سمجھا جاتا ہے ۔ کوکو پھل، چینی، دودھ اور مکھن کے ملاپ سے تیار کردہ مزیدار سی چاکلیٹ کا ٹکڑا منہ میں گھُلتے ہی ہمارے موڈ کو بہتر اور خوشگوار بنا دیتا...