ہجومِ حُسن میں تم نواب لگتے ہو
میرا بھائی محمد طلحہ ظفر عرف سی بی میری زندگی کی وہ واحد ہستی ہے جس کی کچھ شرارتوں پہ چڑنے کے باوجود بھی میں لطف اندوز ہوتی ہوں۔ اس کی شرارتیں تو بہت سی ہیں لیکن چند ایک کا ذکر کر پاؤں گی۔ سردیوں کی ایک شام ، رات کے کھانے کے بعدمیں ٹرے میں برتن سمیٹ کر کچن میں جانے لگی تو سی بی پہلے تو مجھے چپ چاپ برتن سمیٹتے دیکھنے لگا پھر آگے بڑھ کر اُس ٹرے میں جگہ نہ ہونے کے باوجود بھی زبردستی اُس میں برتن رکھ رکھ کر ٹرے کا وزن بڑھانے کی شرارت کرنے لگا تاکہ جب میں وہ برتنوں سے بھرا ٹرے اٹھا کر کچن میں لے جانا چاہوں تو وہ وزنی ٹرے مجھ سے اٹھایا نہ جا سکےاور برتنوں سمیت غیر متوازن ہو کر گِر جائے۔ یہ سب کرتے وقت اُس کے چہرے پہ بلا کی سنجیدگی چھائی ہوئی تھی۔میں نے خفا نظروں سے اُسے دیکھ کر کہا،"یہ کیا کر رہے ہو؟" کہنے لگا،"آؤ اِس کمرے سے کچن تک کے تمہارے سفر کو میں رومانچک بنا دوں۔" میں نہ چاہتے ہوئے بھی قہقہوں میں ہنسنے پہ مجبور ہو گئی تو وہ خود بھی ہنسنے لگا۔ شرارت کرتے ہوئے سی بی اپنی شرارتوں کو خود بھی انجوائے کر رہا ہوتا ہے۔وہ مجھے تنگ کرنے کو اکثر کہتا ہے کہ بڑی بہن بھی تو...