ماؤں کا دن
آج کا دن ماؤں کے نام سے منایا جا رہا ہے۔ آج رات کو یعنی 12 بجنے کے بعد جب ہم اپنی والدہ کو مدرز ڈے وش کر رہے تھے تو اس دن کو صرف ایک دن کے طور پہ ہی منانے کی روایت پہ اپنی والدہ سے مختصر لیکچرمگر در حقیقت طویل سبق سننے کو ملا ہے۔ ہم بھی ان کے خیالات سے متفق ہیں لیکن آج سب ہی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں تو سوچا اس روایت میں کچھ اپنا حصہ بھی ڈالا جائے۔ ملنساری اوردوسروں کے لیےدل میں بے غرض محبت رکھنا میری والدہ کو ورثے میں ملا ہے۔ بہت سے لوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ میری والدہ کا تعلق بے غرض چاہتیں لوٹانے والے گھرانے سے ہے۔اس لیے مما جب کبھی کسی سے ملتی ہیں تو ملنے والے سے دوگنی بے لوث محبت سے ملتی ہیں۔ ان کی مہمان نوازی کو سب سے زیادہ محظوظ کیا جاتا ہے ۔ وہ کھانا بہت سادہ مگر لاجواب بناتی ہیں بہت سے لوگ ان سے ان کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانوں کی تعریف کرتے اور اس کی ترکیب لازمی پوچھ رہے ہوتے ہیں۔ دیگر چیزوں کی پسندیدگی میں بھی ہماری والدہ کی چوائس بہت اچھی ہے۔ خیال رکھنے والے مزاج کے باعث انھیں ہر وقت سب کو کھلانے پلانے کی فکر لاحق ر...