دسمبر کی شبِ آخر، تنہائی، میں اور میرا قلم
2019کے دسمبر کی آخری سرد ڈھلتی ہوئی شب کو محسوس کر رہی ہوں۔تنہائی کے اس عالم میں کاغذقلم تھامےجنوری 2019کے آغاز سے اس سال کا جائزہ لینا چاہتی ہوں تو سامنے خلا میں سب کچھ کسی فلم کی مانند چل پڑا ہے۔ میری آنکھیں کچھ کھو تے ہوئے، کچھ واپس آ تےہوئے، کچھ بدلتے ہوئے، کچھ وہی رہتے ہوئے، کچھ ظاہر ہو تے ہوئے، کچھ پوشیدہ ہی رہنے والے دھندلے سے پھیکے، پُر رونق، رنگ برنگے، کھٹے، نمکین، پھیکے، تلخ و شیریں وہ سارے مناظر دیکھ رہی ہیں جو اس ایک سال میں وقوع پذیر ہوئے۔ میرا قلم اِس ایک رات میں سب کچھ ہی تحریر کر دینا چاہتا ہے مگر وہ سارے طویل سلسلے ہیں جنہیں ایک ہی پل میں کاغذ پر نہیں پُر کیاجا سکتا اور 2020 کا سورج طلوع ہونے سے پہلے مجھے یہ تحریر مکمل کرنی ہے۔ 2019 میری زندگی میں بہت اہم رہا ۔ گزشتہ سال کو میں اس لیے بھی اہم سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے یوں لگتا ہے کہ اس میں پیش آنے والے تمام تجربات و حوادثات آئندہ زندگی میں میرے لیے یقیناًمددگار ثابت ہونے والے ہیں۔ اس سال نے میری قوتِ ارادی ،فیصلہ لینے اور اس پر ثابت قدم رہنے والی صلاحیت کو مزید بیدار کیاہے۔ ان ...