اشاعتیں

اکتوبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حسن بھائی کے نام

  ربیع الاول کے موقع  کی مناسبت سے کل ہمارے ہاں محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔ مجھے کچھ سال پہلے ربیع الاول کے موقع پر اپنے خاندان میں ہونے والی محفلِ میلادشدت سے یاد آئی جسے  ہم نے مل کر  ہم سب کے پیارے حسن بھائی (تایا زاد بہن کے شوہر)کی سربراہی میں سجایا تھا۔ اُس محفل کے لئے کمپیئرنگ کے فرائض میں نے سر انجام دیے تھے اور اس کا سکرپٹ بھی میں نے ہی لکھا تھا۔جب میں سکرپٹ کو ترتیب دے رہی تھی تو میں نے تلاوت کے بعد حمد شامل کرنا تھی۔باقی سب لوگ نعت کی تیاری کر رہے تھے اس لئے میں نے ان کے نام نعت خوانی کے لئے لکھ رکھے تھے۔اس وقت حمد کے لئے مجھے سوچ بچار کرنا پڑ رہا تھا کہ تلاوتِ کلام پاک کے بعد وہ محفل کس شخص کے  حمد پڑھنے سے شروع کی جائےجس کے بعد پہلی نعت طلحہ پڑھے ۔تب میرے ذہن میں حسن بھائی کا نام آیا اور میں نےنعت خوانی کے علاوہ حمد کے لئے بھی ان کا نام لکھ لیا۔میلاد چونکہ 12 ربیع الاول کے دن تھا تو اس سے ایک روز قبل یعنی 11ربیع الاول کی شب کو ہم نے مل کر ریہرسل پلان کی۔وہ یقیناً ہم سب کے لئے ایک یاد گار ریہرسل تھی۔حسن بھائی نے طلحہ کے ساتھ مل کرایک حمد کے اشعار ڈھونڈ کر...

بنام فیضان مجاہد عرف فیضی

 بنام فیضان مجاہد عرف فیضی بچپن سے لے کر اب تک سی بی کے ساتھ بہت سے معاملات میں کئی بار کوئی ساتھ رہا ہے تو وہ ہمارا ماموں زاد بھائی  فیضان مجاہد عرف فیضی  اور سی بی کا فیجی ہے۔مدیحہ، منیبہ، میں،C.B (سی بی یعنی بھائی طلحہ)، فیضی اور انابیہ ہم سب ننھیالی کزنز کی عمروں میں اتنا زیادہ فرق نہیں ہے اس لیے بچپن میں بھی سب کی خوب گاڑھی چھنتی تھی۔ہم سب مل کر خوب ادھم مچائے رکھتے تھے لیکن کبھی کسی دوسرے کو اپنی کسی بھی شرارت سے نقصان نہیں پہنچایا۔برف پانی ہو، لڈو ،کیرم بورڈ، پکڑاً پکڑائی، اونچ نیچ، ریڈی گو، چھپن چھپائی، اسنیک پارٹیز، بڑی اماں(نانی) کے گھرکچن سے نمک یا چینی دان اٹھا کے کمرے میں لے آنا پھر ارد گرد کے لوگوں کے آرام کا خیال رکھتے ہوئےدروازے کھڑکیاں بند کر کے ڈھولک کی طرح بجا کر گانے گانا، اور پھر بچپن میں میرے لکھے ہوئے اوٹ پٹانگ اسکرپٹ کے وہ مزاحیہ ڈرامے ،  ابھی سب یاد کر رہی ہوں تو ذہن کے پردے پر سب فلم کی مانند چل پڑا ہے۔یہ بھی تو ابھی کا قصہ ہی محسوس ہوتا ہے نا کہ ہم گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک کر رہے ہیں اور مختلف گانوں پر مشتمل ٹیپ آن ہے جس سے ہم ساتھ ساتھ ...