عہد ساز فنکار دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے
عہد ساز فنکار دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ تحریر: راحیلہ کوثر دلکش مسکان روشن چہرہ, گھائل کر دینے والی نگاہیں ، دل موہ لینے والی آواز قدرت کا اک اوتار اک عہد ساز دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ ٹریجڈی کِنگ دلیپ کمار صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں کئی نئی جہتوں کو تخلیق کیا۔رومانس کی دُنیا میں ان کی مثال وہی ہے”جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے“ان کے عہدِ شباب میں اس وقت کی کون سی بڑی اداکارہ تھی جو ان پر فریفتہ نہیں تھی یہ الگ بات ہے کہ خود ان کی نظر انتخاب سائرہ بانو پر پڑی اور وہ شریکِ حیات کی حیثیت سے آخری سانسوں تک ان کے ساتھ رہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر کے مطابق اداکار نے بدھ کو اپنی آخری سانسیں بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی اور یہ بھی بتایا کہ ...