آج پیسہ غیرت پر بھاری پڑ گیا


تحریر: راحیلہ کوثر


11 

ستمبر2019ء میں ایک حوا کی بیٹی نائلہ حافظہ آباد کے ایک گنجان آباد علاقے سے ملی۔ اُس کے سگے بھائیوں نے اُسے پچھلے 20 سالوں سے ایک غلیظ اور بدبودار کمرے میں قید کر ررکھا تھا اور نائلہ پچھلے 20 سالوں سے جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور تھی اس کے لیے اُس کے درندہ صفت بھائی دو وقت کا کھانا شاپر میں ڈال کر پھینک جاتے  اس غلاظت سے بھرے کمرے میں پڑے پڑے نائلہ کے جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ اس کی جوانی اس تعفن کی بھینٹ چڑھ چکی تھی جو اس کے ہی وجود سے اٹھ رہا تھا اس کے ظالم اور حریص بھائیوں نے اُس پر یہ ظلم صرف اور صرف جائیداد کی لالچ میں ڈھایا تھا یعنی کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ باپ کی دولت کی اک پائی بھی بہن کو ملے ۔ ان اعلی تعلیم یافتہ جاہلوں اور سفاکوں کو  کو یہ گوارہ ہی نہیں تھا بہن کو اس کا وراثتی حق دیں جو اس کے لئیے اللہ نے مقرر کر رکھا ہے ۔  سورۃ النساء کی آیت نمبر 12,11اور 176میں وراثت کے قوانین، اصول او ر بالخصوص عورتوں کی  وراثت کے تمام مسائل کو واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہے اور اس کی پاسداری نہ  کرنے پر سخت وعید بھی سنائی گئی ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ پھر بھی ہمارے معاشرے میں بھائی وراثت میں سے بہنوں کو بے دخل کردیتے ہیں اور یوں وہ دنیا کے چند سکوں کے عوض عاقبت کو بیچ دیتے ہیں۔میں رشتوں کی اس بے ثباتی پر ماتم ہی کر سکتی ہوں۔ کتنا سفاک ہے انسان کہ زرا سی طاقت و اختیارات کیا ملے خدا بن بیٹھتا ہے ۔ آج ایسی ہی افسوس ناک ویڈیو کے مناظر میری نظروں سے گزرے جہاں دو مرد ایک عورت پر ہیلمٹ اور ہتھوڑی کے پے درپے وار کر رہے تھے اور ان درندوں کی سفاکیت سے صاف ظاہر تھا کہ وہ عورت کو پیروں کی جوتی سمجھتے ہیں یہ ظلم و بربریت ڈھانے  والے  یہ دو مرد ‏‎


کے پی کے ، پشاور کے علاقے آمین کالونی کے رہائشی  آفتاب اور ارشد ہیں اور ان کے ہاتھوں قتل ہونے کی حد تک پٹنے والی کوئی اور نہیں انکی بہن بدر سلطان ہے۔ جھگڑا فقط آبائی مکان کا ہے اورانہیں اپنی بہن کا  وراثت  میں اپنے خدا کے دیئے حق کو جرگہ میں مانگنا  اس قدر ہتک آمیز لگا کہ اپنی مردانگی کے زوم میں وہ  شیطان بن گئیے ۔ جن کو ماں کا لحاظ نہیں ان سے بہن کی عزت کی کیا توقع، دکھ تو یہ کہ ہیں  بھی پختون۔۔۔  اب  کدھر گئ ان کی غیرت ان کی حیا پردہ داری کون غیرت مند بھائی اپنی بہن کا آنچل کھینچتا ہے اسے نوچتا ہے یا گھسیٹا پیٹتا ہے ؟ آج پیسہ عزت  و غیرت پر بھاری پڑ گیا تھو ہے تم جیسے مردوں کی مردانگی اور لنڈے کی  غیرت پر ۔

اللہ تعالیٰ سورۃ النساء کی پہلی آیت میں فرماتے ہیں ” لوگواپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اُسی جان سے اُسکا جوڑا بنایا اور دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں دنیا میں پھیلا دیے۔اُس خدا سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہواور رشتہ اور قرابت کے تعلقات بگاڑنے سے گریز کرویقین جانو اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے۔

آج  اللہ نے بھی ان کے  کرتوت دنیا کے سامنے لا کر انہیں نفرت کی علامت بنا ڈالا اس سے بڑھ کر اور پستی و زلت کیا ہو سکتی ہے کہ آج اس سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے بند کمروں میں ان کے ڈھائے ہوئے ظلم کو ہر درد دل رکھنے والی آنکھ کو دیکھایا اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا اب وہی اللہ یکتا انہیں کیفرکردار تک بھی پہنچائے گا اور جو حق وہ کھانا چاہتے تھے ان کے حلق سے نکلوائے گا .

مجھے انتظار رہے گا  ان بھایئوں کو ان کے کیے کی قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملنے کا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چھپڑ کے مینڈک اور کھابہ گاہیں

سالگرہ مبارک

شاپر کے بعد اب بناسپتی گھی بھی BANNED مگر کیوں ؟