تین سالہ حکومتی اقتدار
پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہوتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی تو اس وقت ملک کو بہت زیادہ دشواریوں اور بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ حکمران جماعت نے 2018 میں اپنے منشور کی رونمائی کے وقت اپنے لیے بلند نظر اور پُرجوش اہداف مقرر کیے تھے جس میں ملک کو "نیا پاکستان" میں تبدیل کرنے کا ایک وسیع منصوبہ شامل تھا۔ کچھ معاملات میں حکومت نے پارٹی نعرے کے ساتھ انصاف کیا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں کام جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے واضح کامیابی خارجہ پالیسی کے میدان میں رہی ہے ۔ مسئلہء کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ، افغان امن عمل کو آسان بنانے اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اب عالمی برادری تسلیم کر رہی ہے ۔ ان میں پاکستان کی ان تمام کاوشوں اور اہمیت کے بارے میں احساس پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاشی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی احسن انداز میں بلندیوں کی سطح کو نہیں چھو سکی اور معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی مزید توجہ ...