دیدی کو سالگرہ مبارک!
آج ہماری خالہ زاد بہن فائزہ باجی کی سالگرہ ہے۔ فائزہ باجی میرے ننھیال میں ہم تمام کزنز میں سب سے بڑی ہیں۔انہیں ہم سب دیدی کہتے ہیں۔ جب میں بہت چھوٹی تھی تو میری والدہ نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک نظم لکھی تھی۔ ایک بار میں نے دیدی سے ذکر کیا تو غالباً وہ اس بات سے انجان تھیں اور میری بات سن کر بہت خوش ہوئی تھیں۔ تب سے اب تک میں کسی ایسے مناسب موقع کی تلاش میں تھی کہ اسے شئیر کر سکوں۔ میری والدہ نے اتنا عرصہ قبل ہی اپنی بھانجی اور ہماری دیدی کے لیے اپنے ساتھ ساتھ میرے احساسات کی ترجمانی بھی انتہائی پیارے انداز میں کر ڈالی۔ دیدی اور ان کے میاں ہمارے عمران بھائی ہم سے ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح ہی محبت کرتے ہیں۔ ہمارا محبت کا یہ رشتہ صرف دیدی کے ساتھ ہی روا نہیں ہے بلکہ اُن کے بچوں کے ساتھ تو اس سے بڑھ کر ہے۔ محبت کے مظاہرےمیں سامعہ، آمنہ، شہیر اور رمیشا بالکل اپنے والدین کی طرح ہیں جن سے ہماری اس حد تک جذباتی وابستگی ہے کہ جب بھی ان کے والدین سے فون پہ بات ہوتی ہے تو باقی باتوں سے قبل اُن پیارے بچوں کا احوال سب سے پہلےدریافت کیا جاتا ہے۔ ہم تینوں بہن بھائی دن میں ...