دیدی کو سالگرہ مبارک!
آج ہماری خالہ زاد بہن
فائزہ باجی کی سالگرہ ہے۔ فائزہ باجی میرے
ننھیال میں ہم تمام کزنز میں سب سے بڑی ہیں۔انہیں ہم سب دیدی کہتے ہیں۔ جب میں بہت
چھوٹی تھی تو میری والدہ نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک نظم لکھی تھی۔ ایک بار
میں نے دیدی سے ذکر کیا تو غالباً وہ اس بات سے انجان تھیں اور میری بات سن کر بہت
خوش ہوئی تھیں۔ تب سے اب تک میں کسی ایسے مناسب موقع کی تلاش میں تھی کہ اسے شئیر
کر سکوں۔ میری والدہ نے اتنا عرصہ قبل ہی اپنی بھانجی اور ہماری دیدی کے لیے اپنے
ساتھ ساتھ میرے احساسات کی ترجمانی بھی انتہائی پیارے انداز میں کر ڈالی۔
دیدی اور ان کے میاں ہمارے عمران بھائی ہم سے
ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح ہی محبت کرتے ہیں۔ ہمارا محبت کا یہ رشتہ صرف دیدی کے ساتھ
ہی روا نہیں ہے بلکہ اُن کے بچوں کے ساتھ تو اس سے بڑھ کر ہے۔ محبت کے مظاہرےمیں
سامعہ، آمنہ، شہیر اور رمیشا بالکل اپنے
والدین کی طرح ہیں جن سے ہماری اس حد تک
جذباتی وابستگی ہے کہ جب بھی ان کے والدین سے فون پہ بات ہوتی ہے تو باقی باتوں
سے قبل اُن پیارے بچوں کا احوال سب سے پہلےدریافت کیا جاتا ہے۔ ہم تینوں بہن بھائی
دن میں نجانے کتنی ہی بار ان بچوں کو یاد
کرتے رہتے ہیں خاص طور پہ میں اور سی بی شہیر کو۔دیدی، عمران بھائی اور سامعہ بہت شوق سے میری تحریریں پڑھتے ہیں
اور میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ سامعہ تو سوشل میڈیا پہ کمنٹس کے علاوہ مجھ سے مل
کر بھی کئی مرتبہ میری تحریروں کا تذکرہ کر کے انہیں سراہتی اورحوصلہ بڑھاتی رہتی
ہے۔
پیاری دیدی! آپ کو سالگرہ
بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو صحت اور تندرستی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے
اور آپ کے بچوں کو کامیاب زندگی عطا فرما کر آپ کا فخر بنائے، آمین۔ اور آخر میں
وہ نظم یہاں تحریر کر رہی ہوں جو آپ کی خالہ اور میری مما ثمرہ ظفر صاحبہ نے آپ کے
لیے لکھی تھی اور میں نے آج کے دن کے لیے سنبھال کے رکھی ہوئی ہے:
بوُجھو بوُجھو آج سب مل کر
فائزہ کون ہے؟
فائزہ علینہ کی دیدی ہے
دیدی آج میں خاص طور پر
شمع روڈآئی ہوں
آج ہم سب مل کر کیک کے مزے
اُڑائیں گے
اور آپ کی سالگرہ کا دن
منائیں گے
آج میں اپنے پیارے کھلونے
لائی ہوں
اور اپنی شرارتوں سمیت
آزاد نظم کا تحفہ لائی ہوں
آپ کے گھر مَیں جس روز آئی
تھی
میرے بہت لاڈ اٹھائےتھے
مَیں بھی بڑی ہو کر پھولوں
کے تحفے دیا کروں گی
دیدی آج ایک بات بتاؤں
امی سے چھپ چھپ کر کاٹ سے
نیچے گرنے لگی
تو مجھے انہوں نے لپک
کراُٹھا لیا
لیکن مجھے تو اب چلنا بھی
آگیا ہے
ایسے ہی ابو جانی میرے لیے
پرام لے آئے ہیں
اگلی بار ہم آپ کو آج کے
دن اپنے گھر بُلائیں گے
پھر خود مل کر کیک بنائیں
گے
پھر ڈھیر سارے غبارے آسمان
پر اُڑائیں گے
بہت خوشی منائیں گے
پھر تو میں تالی بجانا بھی
سیکھ لوں گی
خود ہپی ہپی ہُرا کروں گی
اب ایک بار پھر سب بُوجھو
علینہ کون ہے؟
علینہ اپنی دیدی کی لاڈو
بہن ہے
از
قلم، علینہ ظفر
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں