جلد کی حفاظت


گرمیوں میں چہرے کی حفاظت کے لیے  ایک سادہ سا لیکن بہت آزمودہ فیس ماسک سب قارئین کے ساتھ شیئر کرنے جارہی ہوں۔ اس کو آسانی سے گھر پہ ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔  اس فیس ماسک  کااستعمال  جلد میں نکھار لا کر اسے تروتازہ بناتا ہے۔

فیس ماسک بنانے کا طریقہ اور استعمال:

1۔دو چمچ بیسن میں ایک چوتھائی چمچ ہلدی اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں ۔

2۔اب اس میں عرقِ گلاب ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔

3۔اس پیسٹ کو چہرے پہ لگا کر 15سے 20منٹ تک خشک ہونے دیں اور بعد میں چہرہ دھو لیں۔

یہ فیس پیک چہرے کے علاوہ گردن،  ہاتھ اور پاؤں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چکنی جلد والے لوگوں کے لیے یہ ماسک بہت فائدہ مند ہے۔  خشک جلد والے افراد عرقِ گلاب کی جگہ اس میں بالائی یا دودھ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔اس میں شامل کیے جانے والے اجزاء سے کسی بھی قسم کی الرجی ہو تو اس  پیک کے استعمال سے گریز کریں۔



از قلم، علینہ ظفر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چھپڑ کے مینڈک اور کھابہ گاہیں

سالگرہ مبارک

شاپر کے بعد اب بناسپتی گھی بھی BANNED مگر کیوں ؟