انٹرنیٹ ایکسپلورل صارفین ہیکرز کیلیے آسان ہدف



ہم سب انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئےبہت سےویب  براوزرز کا استعمال کرتے ہیں ۔مگر حال ہی میں ایک مرتبہ پھر سے مائیکرو سافٹ نے اپنے  معروف ویب براوزر”  انٹرنیٹ ایسپلورل “کو ہیکرز کیلیے آسان ہدف قرار دیتے ہوے ان انسٹا ل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی مائیکروسافٹ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ صارفین اس ویب براوزر کو ڈیفالٹ براوزر کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دیں۔
ان ہدایات کو جاری کرنے کا مقصد صارفین کو ممکنہ نقصانات سے بچانا ہے۔ 
چونکہ اپریل میں ہی صارفین کو ایک بار پھر سے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس ویب براوزر کی کمپیوٹر میں موجودگی بھی صارفین کےلیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔جس کی وضاحت کرتے ہوے آگاہ کیا گیا کہ ہیکر اس براوزر کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر با آسانی آپکا ڈیٹادیکھ سکتا ہے ، بدل سکتا ہے اور  چرا بھی سکتا ہے۔حتی کہ مکمل یوزرز رائٹس والے اکاونٹس بنا سکتا ہے۔
ماہیکرو سافٹ کی جانب سے دئ گئ ہدایات کے مطابق اس براوزر کی سیکیورٹی کی کمزوری میموری کرپٹ کر سکتی ہے.اس کی سیکیورٹی کمزور ہونے کے سبب ہیکر با آسانی اس کا کوڈ بدل سکتا ہے۔اگر صارف پھر ایڈمنسٹریٹویوزرز رائٹس کے ساتھ لاگ ان ہوتا ہے  تو ہیکر سافٹ ویر کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر آپ کے سسٹم پر حاوی ہو سکتا ہے۔ 
چناچہ جتنی جلدی ممکن ہو اس سافٹ وئیر کو اپنے کمپیوٹر سے نکال باہر کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چھپڑ کے مینڈک اور کھابہ گاہیں

سالگرہ مبارک

شاپر کے بعد اب بناسپتی گھی بھی BANNED مگر کیوں ؟