لمبی کہانی سننے سے زلزلہ آجاتا ہے


تحریر: راحیلہ کوثر

یہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا اور میں سکول کی طلبہ تھی۔مجھے اور میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو اس روذ اتفاق سے بخار تھا ۔میرا چھوٹا بھائی مبشر اس وقت سات آٹھ سال کا تھااور اسے مجھ سے کہانیاں سننے کا پہت شوق تھا۔دونوں چھوٹوں کو بیٹھے بیٹھے ملک شیک پینے کی سوجی اور ان کی ضد کے آگے میں نے اپنی ناساذ طبیعیت کو نظر انداذ کیا ،گھر میں چونکہ کیلے دستیاب تھے تو کیلوں کا ملک شیک بنا کر ان کے  حضور پیش کر دیا۔
          
           پھر مبشر صاحب نے ایک اور فرمائش کر دی کہ مجھے کہانی سننا ہے۔میں نے بھی اسے کہا نی سنا دی مگر وہ موصوف شیک کی سپ لیتے اور کہتے کہ یہ چھوٹی کہانی ہےلمبی کہانی سناو۔میں نے بھی دو چار کہانیوں کی آمیزش کر کے اس کہانی کو طول بخشا۔مگر مبشر صاحب بہت آرام سے کہ دیتے کہ ابھی بھی کہانی چھوٹی ہے اور بھی لمبی کہانی سناو۔اسکا شیک اگرچہ ختم ہو چکا تھا مگر لمبی کہانی کی چاہ تھی کہ بڑھتی ہی جا رہی تھی۔مجھے جو جو کہانی بھی اب تک یاد تھی میں نے اس کہانی میں زم کرنا شروع کر دی اور جی جان لگا کر اس کہانی کو طوالت دینا شروع کر دی۔ اب میری یاداشت میں مزید کوئی کہانی نہ بچی تھی چنا چہ میں نے آخری کہانی کو ہی اختتامی مراحل پر گامزن کرنے کا عقد کیا جوں ہی میں نے جن کے مرتے ہی جن کا شہر تباہ ہونے کا ذکر کیا ہمارے کمرے کا تمام فر نیچر ذور ذور سے ہلنے لگا۔گھر کے مین گیٹ کے بھی ذورذور سے بجنے کی آواذیں سنائی دینے لگیں۔تمام اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل رہے تھے۔میں نی باآوازبلند کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کر دیا۔میرے چھوٹے بہن بھائیوں نے بھی اسے میرے ساتھ دہرانا شروع کر دیا۔
مبشر اور چھوٹی بہن میرے ساتھ سہم کر چپک گئے۔یہ آٹھ اکتوبر 2005 ہفتے کا دن تھا اس نوعیت کا زلزلہ لاہور میں دیکھنا میری ذندگی کا پہلا اور آخری تجربہ تھا۔میں کبھی ایسا زلزلہ دیکھنا بھی نہیں چاہتی اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔اس روذ کے بعد میرے بھائی نے کبھی  لمبی کہانی کی فرمائش بھی نہیں کی کیونکہ اس کے معصوم دماغ میں یہ بات بیٹھ چکی تھی کہ لمبی کہانی سننے سے زلزلہ آجاتا ہے۔

تبصرے

  1. ALLAH pak sbko apny hifz.o.aman me rakhein. Ameen. Bachy masoom hoty hain or bachpan me aisy waqiyat un pe bht asar andaz b hoty hain jo wo kbi nai bhola skty hain

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چھپڑ کے مینڈک اور کھابہ گاہیں

سالگرہ مبارک

شاپر کے بعد اب بناسپتی گھی بھی BANNED مگر کیوں ؟