پیاری دوست علینہ ظفر کےجنم دن کے نام
آج میری بہت ہی پیاری نفیس الفطرت ، دانشمند اور
خوبصورت قلمکار دوست علینہ ظفر کی سالگرہ ہے ۔
علینہ پچھلےدو سالوں سے میرے جنم دن کے مو قع پر ایک پر خلوص تحریر بطور تحفہ عین 5جون کے نصف شب اور 6جون کے آغاز کے اوقات میں عنایت کرتی ہے تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ ویسے بھی محبت اور دوستی بغیر اظہار کے اس غبارے کی مانند ہو تے ہیں جس میں ہوا نا ہو اس قمقمے کی مانند ہوتے ہیں جو تکنیکی اعتبار سے درست کام کرنے کی قابلیت رکھتے ہو ئےبھی برقی رو کے منقطع ہونے کے سبب گل ہو ۔۔۔ تو اظہار محبت طویل تعلق کی عین شرط ہے ۔۔ اور برج جوزا کی حساس و نازک طبعیت کے سبب ان کے لیئے تو یہ آکسیجن کی مانند ہے ۔۔۔ جہاں اس کی کمی ہوئی محبت کی سانس اکھرتی ہو ئی معلوم ہوتی ہے ۔۔تومحبت اور دوستی کی حیات کو طول دینے کے لیئے ہم نے بھی آج اظہار نامہ لکھ ہی چھوڑا ۔۔۔ تم مجھے تب ملی جب میں خطر ناک حد تک معصوم اور سادہ لوہ تھی تب مجھے جو دکھتا تھا میں اسی کو سچ مان لیتی تھی جھوٹ پکڑنا لوگوں کی فنکاریوں کو پہچاننا ان سب کی ردی بھر بھی صلاحیت نا تھی مجھ میں اور میں پڑھے لکھے لوگوں سے اعلی کردار کے کچھ اور ہی معیارات کی توقع رکھتی تھی۔ یاد ہے جب سر عبدالمجید ساجد نے ایک صحافی کے انٹرویو والی اسائنمنٹ دی تھی اور میں نے ٹائم بھی لے لیا تھا ان سے مگر پھر میں نے ویسے ہی سر عثمان غنی سے ایک سینئر تجزیہ کار ہونے کی حیثیت سے اس صحافی سے انٹرویو سے متعلق مشورہ لیا جس پر انہوں نے وہاں جانے سے مجھے منع کر دیا اور کہا تھا کہ کسی لڑکے کو بھیجو یا بندہ بدلو وہ تو پی پا کے بیٹھا ہوتا تب مجھ پر یہ راز عیاں ہوا کہ اتنے بڑے اور مہذب دکھنے والے بندے ایسے بھی ہوتے اس وقت کے اعتبار سے یہ میرے لئیے کسی دھجکےسے کم نا تھا ۔۔۔ دوسری جانب کوئی لڑکا ہمارے اس گروپ میں تھا ہی نہیں ایسے میں اچانک سے قلیل وقت ہونے کے سبب کافی پریشانی بن گئ تھی پر علینہ نے ہی جناب اجمل نیازی صاحب کا انٹرویو کر کے مجھے اس مشکل وقت سے نکالا تھا ۔آج کے دور میں مخلص و بے لوث دوست کسی نعمت سے کم نہیں اللہ میری اس فہم و فراست کی مالک دوست کو ڈھیر خوشیاں عطا فرمائے اور اچھے لوگوں کے حصار میں رکھے اور ایک محبت کرنے والا قدر دان ہمسفر عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔
ازقلم راحیلہ کوثر
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں