BLACK FRIDAY اور مقدس دن جمعہ کی توہین کی اصل تاریخ
تحریر :راحیلہ کوثر آج کی تحریر میں میں آپ کو بلیک فرائیڈے کے آغاذ ، افزائش اور پروان چڑھنے کی تاریخ سے آگاہی دوں گی ۔ اگرچہ بہت سے لوگ اس سے آگاہ ہی ہونگے مگر بہت سوں کو اب بھی سوائے اس کے کہ اس روز اشیا پر بھاری سیل لگتی ہے کچھ بھی اور علم نہ ہو گا۔ چونکہ یہ رواج بھی مغرب سے گردش کرتا کرتا بالآخر مشرق کا رخ کرتے ہوئے پچھلے کئی سالوں سے ملک خدا داد پاکستان میں قدم جما چکا ہے تو اس پر بات کرنا اب ضروری بھی ہے۔ اس کی تا ریخ کے تانے بانے امریکہ میں ہی بنے گئے اور اسے امریکہ میں مکمل اہتمام کے ساتھ نومبر کے آخری جمعہ کے روز Thanks giving کے اگلے دن منایا گیا۔ اس کے بعداسے تمام یورپ میں ایک تہوار کی سی اہمیت حاصل ہو گئی۔ اس روز لوگ ہجوم کی صورت میں شاپنگ سنٹرز پر دھاوہ بولتے دکھائ دیتے ہیں اس دھکم دھکا میں کئی لوگ زخمی بھی ہو جاتے ہیں اور تو اور لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ بھی دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں ۔ اگرچہ black یعنی سیاہ رنگ کو عیسایت میں اور انسانی نفسیات کے مطابق بھی آفت ، غم ، پریشانی یا نہوست کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مگر پھر بھی اس روز ک...