گنج بخش فیض عالم
تحریر : راحیلہ کوثر حضرت داتا گنج بخش کا شمار بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کی اشاعت کرنے والوں میں سر فہرست آتا ہے ۔ آپ کی تمام ذندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔آپ کی ولادت افغانستان کے معروف شہر غزنوی میں ہوئی۔آپ کا اسم گرامی ”علی“ اور کنیت ”ابو الحسن“ جبکہ لقب ”داتا گنج بخش“ ہے۔آپ نے چار سار سال کی عمر میں اپنے والد عثمان بن علی سے قر آن پاک کی تعلیم لینا شروع کی اور اپنی غیر معمولی ذہانت کی بدولت جلد تعلیم مکمل کر لی۔عربی ، فارسی اور دیگر علوم حاصل کرنے کے لئیے سفر بھی اختیار کیا ۔ شیخ ابو قاسم گرگانی کا شمار آپ کے صف اول کے اساتزہ میں ہوتا ہے ۔ آپ حضرت شیخ ابو الفضل ختلی کے دست مبارک سے مشرف بہ بعیت ہوئے جو اس دورکےمتقی بزرگ اور قرآن و حدیث کے عالم تھے۔ آپ اپنی کتاب ”کشف المحجوب “میں اپنے مرشد کے ساتھ کیے ایک سفر کا احوال کچھ یوں بئیان کرتے ہیں کہ” ایک دن میں اپنے پیر و مرشد کے ساتھ بیت الجن سے دمشق کا سفر کر رہا تھا کہ راستے میں بارش ہو گئی جس کی وجہ سے بہت ذیادہ کیچڑ ہو گیا ہم بہت مشکل سے چل رہے تھے کہ اچانک میری نظر پیرو مرشد ...