اشاعتیں

تین سالہ حکومتی اقتدار

تصویر
   پی ٹی آئی حکومت   کے تین سال مکمل ہوتے ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی تو اس وقت ملک کو بہت زیادہ دشواریوں اور بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔ حکمران جماعت نے 2018 میں اپنے منشور کی رونمائی کے وقت اپنے لیے بلند نظر اور پُرجوش  اہداف مقرر کیے تھے جس میں ملک کو "نیا پاکستان" میں تبدیل کرنے کا ایک وسیع منصوبہ شامل تھا۔ کچھ معاملات میں حکومت نے پارٹی نعرے کے ساتھ انصاف کیا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں کام جاری ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے واضح کامیابی خارجہ پالیسی کے میدان میں رہی ہے ۔ مسئلہء  کشمیر  کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ، افغان امن عمل کو آسان بنانے  اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو اب عالمی برادری تسلیم کر رہی ہے ۔   ان میں پاکستان کی  ان تمام کاوشوں  اور اہمیت کے بارے میں احساس پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاشی محاذ پر پی ٹی آئی  کی کارکردگی  احسن انداز میں بلندیوں کی سطح کو نہیں چھو سکی اور معاشی پالیسیوں  پر نظر ثانی مزید  توجہ ...

پیارے لوگ

تصویر
زندگی میں کچھ ایسے لوگوں کی فہرست بھی شامل ہے کہ جن کے سامنے ہمارا بچپن گزرا ہے۔ ان  سے کوئی خونی رشتہ تو نہیں ہے لیکن دل کا اس قدر گہرا ناطہ ضرور ہے  کہ شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب  ہمارے گھر میں اس پیارے خاندان کے کسی ایک فرد کا بھی ذکر  نہ ہوا ہو۔ شہرِ جہلم میں ایک ایسا  ہی خاندان بستا ہے  جن سے ہمیں بے حد عقیدت اور  محبت ہے۔  کچھ دن پہلے اسی  گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شخصیت جو مجھے بے حد پیاری اور میرے دل کے انتہائی قریب ہیں سے مدتوں بعد ملاقات ہوئی۔ وہ مجھ سے ہمیشہ بڑی بہنوں کی طرح محبت کرتی ہیں۔  بہت عرصے بعد ان کا جہلم سے لاہور آنا ہوا۔ ہم تہہ دل سے ان کے شکرگزار ہیں کہ لاہور میں  دورانِ قیام وہ اپنے پیارے سے تینوں بچوں کے ہمراہ ہم سے ملنے ہمارے ہاں تشریف لائیں اور ہمارے گھر کو رونق بخشی۔  دورِ حاضر میں فاصلوں کو کم کرنے میں سوشل میڈیا کا بھی بہت کردار ہے۔  پیاری باجی سے اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ رہتا ہے تو بھلا ہو سوشل میڈیا کا جس نے فاصلوں کو بہت حد تک سمیٹ دیا ہے۔  مگر اس کے باوجود ایک مدت بعد ...

عہد ساز فنکار دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے

تصویر
 عہد ساز فنکار  دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ تحریر: راحیلہ کوثر دلکش مسکان روشن چہرہ, گھائل کر دینے والی نگاہیں ، دل موہ لینے والی آواز  قدرت کا اک  اوتار اک عہد ساز  دلیپ کمار آج ہم میں نہیں رہے ۔۔۔   ٹریجڈی کِنگ دلیپ کمار صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں کئی نئی جہتوں کو تخلیق کیا۔رومانس کی دُنیا میں ان کی مثال وہی ہے”جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے“ان کے عہدِ شباب میں اس وقت کی کون سی بڑی اداکارہ تھی جو ان پر فریفتہ نہیں تھی یہ الگ بات ہے کہ خود ان کی نظر انتخاب سائرہ بانو پر پڑی اور وہ شریکِ حیات کی حیثیت سے آخری سانسوں تک ان کے ساتھ رہیں ۔  بھارتی میڈیا کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر کے مطابق اداکار نے بدھ کو اپنی آخری سانسیں بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی  کی جانب سے دی گئی اور یہ بھی بتایا کہ ...

آج پیسہ غیرت پر بھاری پڑ گیا

تصویر
تحریر: راحیلہ کوثر 11  ستمبر2019ء میں ایک حوا کی بیٹی نائلہ حافظہ آباد کے ایک گنجان آباد علاقے سے ملی۔ اُس کے سگے بھائیوں نے اُسے پچھلے 20 سالوں سے ایک غلیظ اور بدبودار کمرے میں قید کر ررکھا تھا اور نائلہ پچھلے 20 سالوں سے جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور تھی اس کے لیے اُس کے درندہ صفت بھائی دو وقت کا کھانا شاپر میں ڈال کر پھینک جاتے  اس غلاظت سے بھرے کمرے میں پڑے پڑے نائلہ کے جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ اس کی جوانی اس تعفن کی بھینٹ چڑھ چکی تھی جو اس کے ہی وجود سے اٹھ رہا تھا اس کے ظالم اور حریص بھائیوں نے اُس پر یہ ظلم صرف اور صرف جائیداد کی لالچ میں ڈھایا تھا یعنی کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ باپ کی دولت کی اک پائی بھی بہن کو ملے ۔ ان اعلی تعلیم یافتہ جاہلوں اور سفاکوں کو  کو یہ گوارہ ہی نہیں تھا بہن کو اس کا وراثتی حق دیں جو اس کے لئیے اللہ نے مقرر کر رکھا ہے ۔  سورۃ النساء کی آیت نمبر 12,11اور 176میں وراثت کے قوانین، اصول او ر بالخصوص عورتوں کی  وراثت کے تمام مسائل کو واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہے اور اس کی پاسداری نہ  کرنے پر سخت وعید بھی سنائی گئی ہے۔ م...

فادرزڈے

تصویر
  بحیثیت پہلی اولاد اور بطور بیٹی میرا اپنے والد صاحب سے رشتہ بہت حسین رنگوں سے بھرا ہے۔دورانِ تعلیم یونیورسٹی میں ہم نے فرانسیسی زبان کے چند بنیادی جملے سیکھے تھے جو ہماری ڈگری کا حصہ تھے۔ تب سے لے کر اب تک میرا یہ معمول ہے کہ پاپا جب بھی گھر میں داخل ہوتے ہیں تو سلام کے بعد میں فرانسیسی میں ہی  ان کا حال پوچھتی  ہوں۔ پہلے پہل تو وہ نا سمجھی سے مجھے دیکھتے اور کہتے کہ سیدھی طرح بات کرو۔ میں خوب ہنستی اور پھرایک دن  انھیں اس جملے کا ترجمہ   اور اس کا جواب بتا کر کہا کہ آپ بھی مجھے اس کا جواب فرانسیسی میں ہی ایسے بول کردیا کریں۔مگر وہ  مجھے اس کا جواب ہمیشہ پنجابی میں ہی دیتے ہیں۔ گھر والے اس بات سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔ بھائی نے ایک دن کہا اس سے آگے بھی کچھ فرانسیسی میں بول لیا کرو۔ میں نے کہا فرانسیسی مجھے جتنی آتی ہے وہ سب سنا دی ہے۔ ہمارے والد صاحب کو کھانا پکانے کا شوق ہے۔ خودبہت اچھا کھانا پکانے کے باوجود جب تک وہ کچن میں مجھے اپنے پاس کھڑا نہیں کر لیتے انھیں تسلی نہیں ہوتی۔ میں کسی کام سے کچن سے باہر نکلوں بھی تو چند لمحوں میں ہی میرے نام کی پکار س...

مجھے کچھ کہنا ہے

تصویر
  کسی کی خوشی کے مواقع ان  کے لیے ہمارےدلی جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ خود سے جڑے لوگوں کو  اپنی چاہت کا احساس دلانا بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہمارے لیے کتنے اہم ہیں۔ میری سالگرہ کے دن کو مزید خاص بنانے والے گھر والوں والدین اور بھائی بہن کا شکریہ جو ہر بار اس دن میرے لیے کچھ نہ کچھ اچھا کرنےکے لیے کوشاں رہتے ہیں۔  سی بی جو چند دن ڈائٹ فالو کرنے کا پلان کرتے ہوئے اس پہ عمل شروع کرتا ہے مگر کچھ ہی دن میں اپنی پرانی ڈگر پہ واپس چل پڑتا ہے۔ انابیہ جسے ہمیشہ خود سے زیادہ اپنے رشتوں کا خیال ہوتا ہے وہ آج بھی ہرسال کی طرح میرے لیے گھن چکر بنی رہی ہے۔سب سے زیادہ خصوصی ذکر کرنا چاہتی ہوں ہمارے آنگن کے ننھے ستارے بہت بہت پیارے بھانجے محمد ولی کا جس کا وجود  میرے لیےاس کی پیدائش سے لے کر اب تک جگنو کی مانند ہے۔ وہ میرے لیے آج  جس طرح پُرجوش اور خوش رہا ہے میرے لیے یہ سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔دعا ہے کہ اس کی چمک سدا یونہی قائم و دائم رہے، آمین۔ بہت پیاری دوست راحیلہ کوثر جس نے میرے لیے مصروفیات سے وقت نکال کر اپنے پیارے جذبات کا تحریری شکل میں اظہار کیا۔ میں سمجھتی ...

پیاری دوست علینہ ظفر کےجنم دن کے نام

تصویر
 آج میری بہت ہی پیاری نفیس الفطرت ، دانشمند اور خوبصورت قلمکار دوست علینہ ظفر کی سالگرہ ہے ۔  علینہ پچھلےدو سالوں سے میرے  جنم دن کے مو قع پر  ایک پر خلوص تحریر بطور تحفہ عین 5جون کے نصف شب اور 6جون کے آغاز کے اوقات میں عنایت کرتی ہے تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ ویسے بھی محبت اور دوستی بغیر اظہار کے اس غبارے کی مانند ہو تے ہیں جس میں ہوا نا ہو اس قمقمے کی مانند ہوتے ہیں جو تکنیکی اعتبار سے درست کام کرنے کی قابلیت رکھتے ہو ئےبھی برقی رو کے منقطع ہونے کے سبب گل ہو ۔۔۔ تو اظہار محبت طویل تعلق کی عین شرط ہے ۔۔ اور برج جوزا کی حساس و نازک طبعیت کے سبب ان کے لیئے تو یہ آکسیجن کی مانند ہے ۔۔۔ جہاں اس کی کمی ہوئی محبت کی سانس اکھرتی ہو ئی معلوم ہوتی ہے ۔۔تومحبت اور دوستی کی حیات کو طول دینے کے لیئے ہم نے بھی آج اظہار نامہ لکھ ہی چھوڑا ۔۔۔ تم مجھے تب ملی جب میں خطر ناک حد تک معصوم اور  سادہ لوہ تھی  تب مجھے جو دکھتا تھا میں اسی کو سچ مان لیتی تھی جھوٹ پکڑنا لوگوں کی فنکاریوں کو پہچاننا ان سب کی ردی بھر بھی صلاحیت نا تھی مجھ میں اور میں پڑھے لکھے لوگوں سے اعلی کردار کے...